فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی آگ اور بارود کی بارش کو مسلسل آٹھ دن گذرگئے ہیں۔ آٹھ روز سے جاری وحشیانہ فضائی اور زمینی حملوں میں اب تک 172 شہری شہید اور 1260 زخمی ہو گئے ہیں۔ بمباری میں سیکڑوں مکانات، دکانیں، دفاتر مسمار اور ایک درجن مساجد بھی شہید کی جا چکی ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین اسرائیلی جارحیت کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کر کے تازہ ترین صورت حال سے دنیا کو آگاہ کر رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے "حفاظتی کنارا" کے نام سے جاری آپریشن میں غزہ کی پٹی پر کارپٹ بمباری کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہری شہید اور املاک تباہ ہو رہی ہیں۔
دوسری جانب
اسلامی تحریک مزاحمت"حماس" کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ، نصر صلاح الدین بریگیڈ، اسلامی جہاد القدس بریگیڈ سمیت کئی دوسری تنظیمیں بھی صہیونی دشمن کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کر رہی ہیں۔ گذشتہ چند دنوں نے دوران القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے رامون فوجی بیس، زیکیم ہوائی اڈے، دیمونہ ایمٹی تنصیبات اور کئی دوسرے مقامات پر راکٹ حملے ک رکے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
زیکیم اڈے کو پہلی مرتبہ راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ القسام بریگیڈ نے پہلی بار 160 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کا استعمال کر کے صہیونی دشمن کے قلب کو نشانہ بنایا گیا۔